حیدرآباد،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئلی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ سونیا گاندھی یوپی اے کی صدر بنی رہیں گی یا نئے پارٹی صدر راہل گاندھی کے لئے عہدے سے ہٹ جائیں گی۔موئلی نے تسلیم کیا کہ ایسا مطالبہ ہے کہ سونیا اس عہدے پر بنی رہیں۔لیکن انہوں نے کہا کہ اسی مہینے کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھال چکے راہل بھی اس عہدے کو سنبھالنے کے قابل ہیں۔موئلی نے کہاکہ راہل گاندھی بھی قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے کی صدارت کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اوریہ ان (سونیا اور راہل) پر چھوڑ دیا گیا ہے۔کانگریس صدر کے عہدے سے سونیا گاندھی کے ہٹنے کے بعد قیاس آرائی لگائی جا رہی ہیں کہ راہل گاندھی یوپی اے صدر کا عہدہ بوجھ سنبھالیں گے یا سونیا اس عہدے پر بنی رہیں گی۔ موئلی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے کانگریس صدر کے طور پر اپنے 19 سال کی مدت کے دوران بہت اچھی طرح سے پارٹی کو سنبھالا۔موئلی نے کہا کہ پارٹی کو ان کی مدد حاصل رہے گی۔